25 ستمبر، 2014، 12:32 PM

سلامتی کونسل

سلامتی کونسل نے شام اور عراق میں دہشت گردوں کو روکنے کے لئے قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی

سلامتی کونسل نے شام اور عراق میں دہشت گردوں کو روکنے کے لئے قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی

مہر نیوز/25 ستمبر/ 2014 ء :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام اور عراق میں غیر ملکی جنگجوؤں کی آمد روکنے کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام اور عراق میں غیر ملکی جنگجوؤں کی آمد روکنے کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ کی زیر صدارت ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں عراق اور شام میں غیر ملکی دہشت گردوں کی آمد کو روکنے کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منطور کی گئی۔ باراک اوبامہ کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ قرارداد کے پابند ممالک دہشت گردوں کی بھرتی اور ان کی مالی معاونت کو روکیں گے، عالمی برادری داعش کو ختم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی جا رہی ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائ‏ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پہلی پائلٹ خاتون نے شام میں  سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کرکے جہاد النکاح کا خوب بدلا لیا ہے۔ سعودی اور سلفی وہابی ملا جہادالنکاح کے بےبنیاد فتوے صادر کرکے عرب عورتوں کو دہشت گردوں کی جنسی تسکین کے لئے شام بھیجا کرتے تھے۔

News ID 1841254

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha